• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو میں جاری دو روزہ افغان امن کانفرنس ختم ہوگئی، کانفرنس میں افغان تنازع کے حل کے لیے افغانوں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر فریقین کا اتفاق ہوگیا۔

اعلامیے کے مطابق افغان امن مذاکرات کے بعد سیکورٹی اور دوسرے اداروں میں اصلاحات، افغانستان میں غیر ملکی مداخلت اور افغان سر زمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرانے اور اسلامی بنیادی قوانین کا احترام اور پاسداری افغانستان کے ہر علاقے میں یقینی بنانے پر کانفرنس کے تمام شرکاء نے اتفاق کیا ہے۔

کانفرنس میں عباس ستانکزئی کی سربراہی میں طالبان قطر سیاسی دفتر کے وفد اور افغان سابق صدر حامد کرزئی کی سربراہی میں افغان رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

ماسکو کانفرنس میں یہ بات بھی طے پائی گئی کہ اگلی امن کانفرنس قطر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان حکومت نے ماسکو کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


تازہ ترین