• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ڈیوڈ مالپاس کو ورلڈ بینک کا سربراہ نام زد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے لیے محکمہ خزانہ کے عہدے دار ڈیوڈ مالپاس کو نام زد کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد افراد کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

ڈیوڈ مالپاس نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں تعلیم حاصل کی اور وہ سابق ریپلکن صدور رونالڈ ریگن اور جارج بش کے دور میں محکمہ خزانہ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مالپاس کے آفس کے 20 افراد نے ان کے انتظامی امور چلانے کے انداز سے نالاں ہوکر ملازمت چھوڑ دی تھی جبکہ ڈیوڈ مالپاس نے ایک سرمایہ کاری بینک بھی کھولا تھا جو مالی بحران کے سبب دو ہزار آٹھ میں بند ہوگیا۔

بینک چلانے میں ناکامی کے بعد انہوں نے اینسما گلوبل کے نام سے اپنی اکنامک فرم کھول لی۔

تازہ ترین