• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ، بہاولپور، ہزارہ ڈویژن ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی جس سے آج بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تازہ ترین