• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر سیکورٹی رینکنگ، پاکستان ساتویں نمبر پر

غیر ملکی ویب سائٹ نے سائبر سیکورٹی کے حوالے سے دنیا کے 60 ممالک کی رینکنگ جاری کردی، بدترین سائبر سیکورٹی رکھنے والے ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے ان ممالک میں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے ملک میں سائبر قوانین کے نفاذ، موبائل فونز، کمپیوٹرز اور مالیاتی اداروں پر سائبر حملوں کا جائزہ لیا گیا۔

بدترین سائبر سیکورٹی کے حوالے سے الجزائر پہلے، انڈونیشیا دوسرے، ویتنام تیسرے، بنگلہ دیش چھٹے، ایران نویں اور بھارت پندرہویں نمبر پر ہے جبکہ بہترین سائبر سیکورٹی رکھنے والے ممالک میں جاپان، فرانس، کینیڈا، ڈینمارک اور امریکا بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین