• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مصر کے جنوبی شہر الاقصر میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں جرمن خاتون سیاح اور دو بچے ہلاک ہوگئے، واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والی مذکورہ جرمن سیاح خاتون عین اس وقت وہاں سے گزر رہی تھی جب عمارت زمین بوس ہوئی، جس کے ملبے کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

واقعے میں دو مصری بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ خاتون کے ساتھ وہاں سے گزرنے والے جرمن شخص سمیت 14 افراد واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین