• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔


استنبول کے کرتال ڈسٹرکٹ میں واقع اس رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔


استنبول کے گورنر علی یرلیکایا کے مطابق اس بلڈنگ میں 14 فلیٹس اور 43 افراد رجسٹرڈ تھے تاہم اس کی اوپر کی تین منزلیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں جبکہ گراؤنڈ فلور پر بغیر لائسنس کے ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ بھی قائم تھی۔

مذکورہ عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور اس میں دبے افراد کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترک صدر نے وزیر داخلہ اور ماحولیات کے وزیر کو متاثرہ عمارت کے فوری دورے کا حکم دے دیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے 3 افراد کو ملبے سے صحیح سلامت نکالا ہے، مذکورہ عمارت کے ارد گرد کی سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ وہ امداد کاموں میں تاخیر کا سبب نہ بنے۔

تازہ ترین