• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کیلئے ’ساسو ماں‘ کا محبت بھرا تبصرہ

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکی گلوکارنک جونس سے شادی کر کے ناصرف اچھا شوہر ملا بلکہ اچھے سسرالی بھی مل گئے۔پریانکا چوپڑا وہ خوش نصیب بہو ہیں جنہیں اپنی ساس سے ’ ڈاٹر اِن لَو‘ کا خطاب مل گیا۔

پریانکا چوپڑا معروف بھارتی ٹی وی شو ’ دی ٹونائٹ شو اسٹیرنگ جمی فیلو‘ کی حال ہی میں مہمان بنیں تھیں جس کی کچھ تصاویر انہوعں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

ان تصویروں کا شیئر ہونا تھا کہ ان کے سسرالیوں نے تعریفی کمنٹس کی لائن لگادی۔

View this post on Instagram

So Blessed #daughterinlove

A post shared by Denise Jonas (@mamadjonas) on


ان کے سسرال سے سب سے اچھا تبصرہ ان کی ساس کی جانب سے’ لَو یو ڈاٹر‘ آیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پریانکا اچھی ساس پانے میں کامیاب ہو گئیں۔علاوہ ازیں نک جونس نے بھی ان کی تصاویر پر اچھے کمنٹس دیئے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پریانکا کی ساس ڈینس جونس نے پریانکا کی پوسٹ پر کمنٹس کئے ہوں ، اس سے قبل انہوں نے کئی بار اپنی بہو سے پیار کا اظہار کیا ہے۔پریانکا کے دیور، دیورانی بھی ان کے فین ہیں۔

تازہ ترین