• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر سے شادی کے سوال پر عالیہ نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے دلکش جوڑی تصور کیا جارہا ہے، گزشتہ سال دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں لیکن شادی کے حوالے سےسے اب تک انہوں نے کوئی بات نہیں کی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 2018 بالی ووڈ میں شادیوں کا سال رہا ہے اسی حوالے سے اداکارہ عالیہ بھٹ سے سوال کیا گیا کہ وہ اور رنبیر کپور شادی کب کررہے ہیں ؟

سوال کے جواب میں عالیہ کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں لوگوں کو اب تھوڑا بریک لے لینا چاہیے، وہ پچھلے سال ہی دو بڑی اور خوبصورت شادیاں دیکھ چکے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ وہ ابھی فلحال پرسکون رہناچاہتی ہیں، وہ فلم دیکھنا اور فلموں میں کام کرنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں باقی کسی (شادی ) کی طرف وہ ابھی دھیان نہیں دینا چاہتیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں موجود تھیں جہاں اُن سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ رواں سال 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین