• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے رکشہ چلانا شروع کردیا۔

گزشتہ دنوں عاطف اسلم بینکاک میں تھے جہاں انہوں نے رکشہ چلانے کا شوق چڑھا اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے دلچسپ ویڈیو شیئر کی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک مہنگی گاڑی سے کہتے ہوئے اترے کہ تمھاری مرسیڈیز چلتی ہی نہیں ہے اور یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے وہ قریب کھڑے رکشے کی جانب بڑھے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور اور بولے ‘چابی تو دے’۔

View this post on Instagram

Chabi to day #atifaslam #tuktuk #bangkok

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on


عاطف اسلم جب گاڑی سے اترے تو انہیں روکنے کے لیے آوازیں بھی لگائیں گئیں مگر انہوں نے ان سنی کردی۔

یاد رہے کہ ’ٹک ٹک‘ بینکاک کی روایتی سواری ہے جو کو چلانے کے لیے چابی کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آٹومیٹک طریقے سے اسٹارٹ ہوتی ہے، پاکستانی گلوکار کو جب اس بات کا علم ہوا کہ رکشہ چابی سے نہیں چلتا تو وہ مسکرائے اور نیچے اتر گئے۔


تازہ ترین