• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک میں پیغامات ’unsend‘ کرنے کی سہولت

فیس بک، میسنجر سروس میں پیغامات کو "Unsend" کرنے کی سہولت متعارف کرارہا ہے،یہ سہولت فیس بک کی دوسری سروس واٹس ایپ میں پہلے ہی موجود ہے۔

اب فیس بک صارفین میسنجر ان باکس میں پیغام بھیجنے کے دس منٹ کے بعد تک اسے ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

دو سے زائد لوگوں کے درمیان ہونیوالی گفت گو کی صورت میں گروپ کے دوسرے ممبرز کو یہ اطلاع دی جائے گی کہ پہلے بھیجے گئے کسی پیغام کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اپریل 2018 میں ٹیکنالوجی خبروں کی معروف امریکی ویب سائٹ Tech Crunch نے رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے چند لوگوں پیغامات بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کئے تھے۔

عوامی ردعمل پر کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ زکربرگ آئندہ اس وقت تک فیچر استعمال نہیں کریں گے جب تک اسے عوام کے لئے متعارف نہ کرادیا جائے۔

تازہ ترین