• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم کو سی فوڈ الرجی، اسپتال میں داخل

بھارت کے مشہورو معروف گلوکارسونو نگم کو سی فوڈ یعنی سمندری کھانا کھانے کے باعث شدید الرجی ہوگئی ہے جس کے سبب انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارسونونگم بھارتی ریاست ’اڑیسہ‘ میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں سمندری کھانا کھانے کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر سونو نگم نے اپنی دو تصاویر شیئرکیں اور مداحوں کو ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی کو خدشہ ہو کہ کوئی چیز اس کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے تو عقلمندی اسی میں ہے کہ اُس چیز سے پرہیز کیا جائے۔

سونو نگم نے اپنے اس پیغام میں بتایا کہ اگر ناناوتی اسپتال میں ان کا بروقت علاج نہ کیا جاتا تو انہیں مزید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی فوڈ کھانے سے سونو نگم کو الرجی ہوئی جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کی ایک آنکھ سوجھ گئی بلکہ انھیں سانس لینے میں بھی کافی دشواری کا سامنا ہورہا ہے۔

تازہ ترین