• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ایئر لائن کے جہاز میں دوران پرواز جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ وسطی امریکی ملک پاناما کے شہر Tocumen سے گوئٹے مالا جانے والی ایئرلائن کی فلائٹ اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے انجن سے چنگاریاں بھڑکتی دکھائی دیں جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا ۔


ایک مسافر نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجن میں شعلے پرندہ ٹکرانے کے باعث دکھائی دیئے ۔

اس خطرناک صورتحال کے سبب خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور فلائٹ بحفاظت لینڈ کر گئی جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔

تازہ ترین