• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارتک آریان کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی ووڈ کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر جاری کی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پتی، پتنی اور وہ‘ کی ایک تصویر شیئر کی ہےجس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’ملیئے لکھنئو کے چنٹو ٹیاگی جی سے‘ اس تصویر میں وہ 80 کی دہائی کے مردوں کی طرح لباس اور اسٹائل میں کھڑے ہیں۔

کارتک آریان کی اس تصویر پر صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔



ایک شاہد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’گورنمنٹ جاب اور پرائیوٹ جاب‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ماں کا بابو اور گرل فرینڈ کا شونا‘۔




کسی نے یہ لکھا کہ ’میں انسٹاگرام اور حقیقت میں‘ تو کسی نے لکھا ’گرل فرینڈ نے کہا تم پر ڈارھی اچھی نہیں لگتی، اس کے بعد کی تصویر‘ ایک اور صارف نے لکھا ’جاب انٹرویو اور کالج جاتے ہوئے کی تصویر‘




ایک نے لکھا کہ ’ماں کے ساتھ باہر جاتے ہوئے تصویر اور گرل فرینڈ کے ساتھ جا تے ہوئے‘۔اسی طرح ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’شادی سے پہلے اور بعد کی تصویر‘ وغیرہ۔

تازہ ترین