• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلمان خان ’سراغ رساں‘ کا کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں،تاہم اطلاعات ہیں کہ کورین فلم کے ری میک میں ’سراغ رساں‘ کا کردار ادا کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جنوبی کوریا کی تھرلر فلم ’Veteran‘ کے مجوزہ ری میک میں سراغ رساں کا کردار کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ریل لائف پروڈکشن نے کوریائی کمپنی سی جے اینٹرٹینمنٹ سے ری میک کے حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

تھرلر فلم ویٹیرن کی ہدایات ریو سیونگ۔وان (Ryoo Seung-wan)نے دی تھیں جبکہ ہوانگ جونگ۔من (Hwang Jung-min) نے سینئر پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب کترینہ کیف، دیشا پٹانی، جیکی شروف، تبو، سنیل گروور اور دیگر کاسٹ پر مشتمل فلم بھارت رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین