• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

باس کے کہنے پر جھوٹ بولنا

سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں، میری ذمے داری میں یہ بھی ہے کہ فون کالز کا جواب دوں اور کبھی کالز اپنے سینئرز اور باس کو فارورڈ کروں۔کبھی کسی کال کو جب باس کو ٹرانسفر کرنا ہو تو وہ کہتے ہیں کہ آپ بول دیں کہ باس میٹنگ میں مصروف ہیں یا موجود نہیں،جب کہ وہ موجود بھی ہوتے ہیں اور مصروف بھی نہیں ہوتے ،مگر مجھے اپنے باس کی بات ماننی پڑتی ہے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس جھوٹ کا گناہ کس پر ہوگا ؟جب کہ کالز اٹھانا میری ذمہ داری ہے اور باس جھوٹ بولنے پر مجبور کرتے ہیں۔

جواب:۔ باس مصروف نہ ہوں اور موجود ہوں اور آپ کہہ دیں کہ مصروف ہیں یا موجود نہیں ہیں تو صریح جھوٹ ہونے کی وجہ سے آپ کے لیے یہ کہہ دینا ہرگز جائز نہیں، ہاں یوں کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت وہ بات نہیں کرنا چاہتے وغیرہ۔

تازہ ترین