• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اے آر رحمان بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے

بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیش ٹیگ #freedomtochoose کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن  ہے ’’میری فیملی کی انمول خواتین خدیجہ، رحیمہ اور سائرہ، نیتاامبانی جی کے ہمراہ‘‘


اے آر رحمان کی یہ پوسٹ اُس وقت سامنے آئی ہے جب سلم ڈاگ ملینیئر کے آسکر ایوارڈ جیتنے کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب میں اُن کی بیٹی کی نقاب پہن کر شرکت پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


تقریب میں اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کو اُن کے انٹرویو کے لئے اسٹیج پر بلایا گیا تھا، ساڑھی میں ملبوس خدیجہ نے چہرے پر نقاب لیا ہوا تھا، جسے بعض لوگوں نے ’قدامت پسندانہ‘ لباس قرار دیا۔

اے آر رحمان نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے یہ تصویر ٹوئٹ کی ،جس میں واضح پیغام ہے کہ اُن کی فیملی کی تین خواتین مختلف لباس پہنے ہوئے ہیں، چھوٹی بیٹی رحیمہ اور اہلیہ سائرہ نے نقاب نہیں لیاجبکہ خدیجہ نقاب لئے نظر آرہی ہیں، تصویر کے کیپشن پتہ چلتا ہے کہ کو ئی کچھ بھی پہنتا ہے یہ اُس کی ذاتی پسند ہے۔

تقریب کے بعد خدیجہ نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے والد کی حمایت میں ایک طویل تحریر شیئر کی، جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے فیصلے زبردستی مجھ پر نہیں تھونپے۔

اے آر رحمان نے 2009ء میں بننے والی فلم سلم ڈاگ ملینیئر پر دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین