• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اکثر تنازعات کا شکار ہوجاتے ہیں اور ابھی ان پر سے پچھلے مقدمات ختم نہیں ہوئے تھے کہ ایک اورنئی مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ممبئی کے علاقے کھار میں جائیداد ہے جو انہوں نے ایک فوڈ کمپنی کو کرائے پر دے رکھی ہے، اس جائیداد میں ایک بہت پرانا درخت لگا ہوا ہے جسے فوڈ کمپنی انتظامیہ کاٹنا چاہتی ہے۔

دوسری طرف ماحولیات تحفظ کی تنظیم درخت کاٹنے کے خلاف ہے۔

فوڈ کمپنی انتظامیہ کے مطابق درخت پارکنگ ایریا میں موجود ہے اور یہاں فائر انجن بھی ہے، ایمر جنسی کی صورت میں یہ درخت رکاوٹ بن سکتاہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے کارکن کا کہنا ہے کہ درخت ایمرجنسی صورتحال نہیں بلکہ عمارت کی سجاوٹ میں رکاوٹ کی وجہ سے کاٹا جا رہا ہے لہٰذا انہوں نے اس اقدام  کیخلاف برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کے پاس شکایت درج کرائی ہے جو اس مسئلے پر ایک ہفتے کے اندر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

اس معاملے پر فی الحال اداکار سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان سے قبل اداکار شاہ رخ خان بھی گزشتہ برس اسی طرح کے تنازع کا شکار ہوچکے ہیں۔ بی ایم سی کی جانب سے ان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے آفس میں موجود کیفے ٹیریا کو مسمار کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین