• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سیلز ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر مالکان کی جانب سے سزا دینے کے واقعات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب اسکی تازہ مثال چین کے صوبے Shandong کے شہر Zaozhuangکی کاؤنٹی Tengzhouکی ایک کمپنی کے ملازمین اپنا ہفتہ وار سیلز ٹارگٹ پورا نہ کر سکے تو مالک نے انوکھی سزادی۔


یہ سزااس انداز میں دی گئی کہ درجنوں خواتین ورکرز کو مصروف سڑک پر گھٹنوں کے بل چلنا پڑا ۔

رپورٹ کے مطابق یوں سڑک پر گھٹنوں کے بل چلتی خواتین کو رہاگیروں نے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے آکر انہیں اس اقدام سے روکا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسطرح کی سزا سے نہ صرف ملازمین اپنی کارکردگی بہتر کریں گے بلکہ دیگر اسٹاف ممبر بھی سبق سیکھیں گے جبکہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر کمپنی کے مالک اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین