یوں تو کھٹاکھٹا لیموں اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے جسکے فوائد بھی بے شمار ہیں اور جو کھانے کے ذائقہ کو بھی بڑھا دیتا ہے۔
لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھے میاں کے لیموں چکھتے ہوئے دلچسپ انداز نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کردیا ہے ۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے بچے کی والدہ نے اپنے شہزادے کو لیموں کے ذائقے سے روشناس کروانے کی ٹھانی اور ننھے میاں کو لیموں چٹا دیا۔
کھٹا کھٹا لیموں چکھتے ہی ننھے میاں نے عجیب سی شکل بناتے ہوئے ایسے دلچسپ انداز اپنائے کہ والدہ سمیت دیکھنے والوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ بکھر گئی جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بچے کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔