• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ چیک میں آئس کلائمبنگ کے منفرد مقابلے

جمہوریہ چیک میں آئس کلائمبنگ کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے سخت سردی کے باوجود جمی ہوئی آبشار کو سر کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔


جمہوریہ چیک کے شہر Liberecمیں منعقد ہونے والے اس آئس کلائمبنگ مقابلے میں دنیا بھر سے آئے مہم جوؤں نے حصہ لیا اور ٹھٹھرتے سرد موسم کے باعث جم جانے والی 66 فٹ اونچی آبشار کو سر کرنے کی بھرپور کوشش کرتے نظر آئے۔

خون جمادینے والی سردی میں جہاں شرکاء نے اپنے اس ایڈونچر کا شوق خوب پورا کیا وہیں شائقین نے بھی خطروں کے کھلاڑیوں کی ہمت اور اُنکی شاندار پرفارمنس کی خوب داد دی اور اس ایونٹ کو بیحد انجوائے کیا۔

تازہ ترین