• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن اہلکار کو تھپڑ مارنے پر خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا

انڈونیشا کی عدالت نے بالی کے ایئرپورٹ پر امیگریشن اہلکار کو تھپڑ مارنے پر برطانوی خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے خاتون کے چیخنے چلانے اور پرتشدد رویہ اپنانے کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔

امیگریشن حکام نے عوجِ تقدس نامی42 سالہ برطانوی خاتون کو روک کرویزہ مدت سے زائد قیام کرنے پر چار ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھرنے کو کہا، جس پر وہ طیش میں آگئی اور اہلکار کو کھری کھری سنانے کے بعد تھپڑ رسید کردیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا رویہ ان کے لئے حددرجہ شرمندگی کا باعث ہے۔

تازہ ترین