• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں نویں سالانہ انٹرنیشنل لائٹ فیسٹیول کاآغاز

شاندار لائٹ شواور لیزر پروجیکشن نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔


شارجہ میں9واں سالانہ انٹر نیشنل لائٹ فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب سے سج گیاہے جہاں روشنیوں کے دلکش نظاروں اور لیزر پروجیکشن نے دیکھنے و الوں کو سحر انگیز کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں منعقدہ اس گیارہ روزہ لائٹ فیسٹیول میں مختلف ممالک سے20سے زائدلائٹ اور آڈیووڑوئل آرٹسٹ شریک ہورہے ہیں جبکہ لائٹ فیسٹیول کے موقع پر آتش بازی،لیزر لائٹس،ملٹی میڈیالائٹ پراجیکشن،تھری ڈی میپنگ اور اسپیشل ایفکٹس کے شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جسے دیکھنے ہزاروں افرادنے یہاں کا رْخ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آج سے شروع ہونیوالایہ لائٹ فیسٹیول 16فروری تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران شہر کی شہرہ آفاق عمارتوں پر لائٹ پروجیکشن کی گئی۔

تازہ ترین