• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی فنکارہ کا ریت سے بنایا گیا حیران کن شاہکار


یوں تو دنیا ماہر فنکاروں کی کوئی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے فن کے مظاہرہ کے لئے ایسے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں کہ ان کی صلاحیتیں دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہیں۔


اس کی تازہ ترین مثال یوکرین سے تعلق رکھنے والی Kseniya Simonovaنامی فنکارہ نے پیش کی ہے جو ریت کوکینوس پر اس طریقے سے بکھیرتی ہے کہ وہ آرٹ کے شاندار نمونے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

امریکی رئیلٹی شو کے دوران فن کے اس انوکھے اور شاندار مظاہرے کو دیکھ کر نہ صرف وہاں موجود تماشائی حیران رہ گئے بلکہ ججز نے بھی کھڑے ہوکر فنکارہ کی صلاحیتوں پر داد دی۔

تازہ ترین