• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت کو کرتا رپور سمجھوتے کی حتمی شکل دینے کی پیشکش

پاکستان نے کرتار پور سمجھوتے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے بھارت کو پیش کش کردی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کا وفد اس سلسلے میں تیرہ مارچ کو بھارت کا دورہ کر سکتا ہے۔

بھارتی وفد اٹھائیس مارچ کو پاکستان کا جوابی دورہ کر سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں بھارت کی طرف سے مثبت ردعمل کی توقع کررہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین