• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلینڈ میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا، جب دو خواتین نے پیزا بھی کھالیا اور پیسے بھی واپس حاصل کر لیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہرسودر لینڈمیں ’دا پیکوک‘ نامی ایک ریسٹورنٹ میں دو خواتین نے پیزا کاآرڈر دیا، جب انہوں نے آدھے سے زیادہ پیزا کھا لیا تب ایک خاتون نے موقع غنیمت جانتے ہوئے پیزا میں اپنے بال انتی چالاکی سے ڈال دیے کہ جس سے ریسٹورنٹ اسٹاف کو ایسا گمان ہوا کہ یہ اسٹاف کی لاپرواہی ہے۔

ریسٹورنٹ اسٹاف نے بتایا کہ انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو ا کہ ان خواتین کسٹمرز نے دانستہ طور پر پیزا میں اپنےبال شامل کیے تھے۔

اسٹاف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی کی تلافی کرتے ہوئے ان خواتین کو نہ صرف پیزا کے پیسے واپس کیے بلکہ اضافی طور پر مشروبات بھی پیش کیں۔

تازہ ترین