• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن، بچوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان انوکھی جنگ


واشنگٹن میں بچوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان انوکھی جنگ لڑی گئی جس میں برف کے گولے ہتھیار بنے، بچوں نے پولیس اہلکاروں پر کیا خوب وار کیے۔ اس لچسپ لڑائی نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز ہونے والی برف باری کا مزہ اُٹھانے کے لیے پولیس اہلکاروں اور بچوں کے درمیان اسنو بال فائٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں بچوں نے سفید روئی کے گولوں کو ہتھیار بنا کر اہلکاروں پر خوب وار کیا۔

برف کے گولوں کی اس جنگ میں بچوں نے پولیس اہلکاروں کو ہرا دیا۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں سمیت دیکھنے والوں نے بھی اس دلچسپ لڑائی سے خوب محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین