• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان اور اُن کی بیٹی تنقید کے نشانے پر کیوں؟

معروف بھارتی گلوکار و ہدایت کار اے آر رحمٰن اور اُن کی بیٹی کو آج کل مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور گلوکار اے آر رحمان ( اللہ رکھا رحمٰن ) اور اُن کی بڑی بیٹی خدیجہ رحمٰن کو اُس وقت سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب انہوں نے اپنے والدیعنی اے آر رحمٰن کے ساتھ ایک تقریب میں ’نقاب‘ کر کے شرکت کی۔

خدیجہ کی نقاب میں موجود تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے اے آر رحمان اور اُن کی بیٹی دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ اے آر رحمان نہایت قدامت پسند ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر بھارتی گلوکار نے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کی،جس میں اُن کی بیوی سائرہ اور دونوں بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ، نیتا امبانی کے ہمراہ موجود ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب اُن کی بیٹی خدیجہ نےفیس بک کا استعمال کیا، جہاں انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی مرضی سے پردہ کرتی ہیں نہ کے کسی کے دبائو میںآکر اور انہیں ایسا کرنے کا پورا اختیار بھی ہے۔ وہ خود کو کس روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں یہ اُن کی مرضی ہے۔

خدیجہ نے مزید کہا کہ مداح اُن کے لباس کو لے کر اُن کے والد (اے آر رحمان) کو ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔

تازہ ترین