
X
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 ایل این جی کارگو سپلائی کے لیے ٹینڈر طلب کر لئے۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق ایل این جی کی فراہمی مئی سے جون تک کے لیے ہے، دلچسپی رکھنے والے ادارے 11 مارچ تک اپنی پیشکش ارسال کریں۔
پی ایل ایل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایل این جی سے گرمیوں میں بجلی کی قلت پوری کی جائے گی، درآمدی ایل این جی سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔