• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بابو جی کا منافقت بھرا روپ دیکھ کرصدمے میں آگئی‘


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ وہ بابو جی یعنی آلوک ناتھ کا منافقت بھرا روپ دیکھ کرصدمے میں آگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں’می ٹو‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ’سنسکاری بابوجی‘ آلوک ناتھ پرجنسی ہراسانی کے الزامات سن کرصدمے سے دنگ ہوگئی تھیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے آلوک ناتھ کے منافقت بھرے روپ اور دہرے معیار پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کی چیزیں سامنے آتی ہیں تو آپ صدمے کا شکارہوجاتے ہیں کیونکہ آپ ان لوگوں کواتنے برسوں سے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اچانک آپ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں پڑھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ میں ’می ٹو‘ مہم کا آغازہوا تھا جس کے تحت بالی ووڈ میں کام کرنے والی کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اوربدسلوکی پر آواز اٹھائی تھی۔

بالی ووڈ میں ’سنسکاری بابوجی‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر بھی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے الزام لگایا تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین