• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کلبھوشن کیس کے حقائق سے لاعلم


وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حقائق سے لاعلم ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کلبھوشن یادیو سے متعلق ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

پروگرام کے میزبان سلیم صافی نے ان سے بھارتی گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوالات کیے۔

وفاقی وزیر یہ بھی نہ بتاسکے کہ کلبھوشن کا کیس کس ملک میں چل رہا ہے اور کیس کی اگلی سماعت کب ہوگی۔

واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مضبوط کیس پیش کرنے کا علان کیا ہے۔


تازہ ترین