• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: مقبول بٹ، افضل گورو کی برسی پر ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے کشمیریوں مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے جس کے تحت مقبوضہ وادی میں ان دونوں شہداء کی برسی کے موقع پر ہفتے اور پیر کو مکمل ہڑتال ہو گی۔

مشترکہ حریت قیادت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی جدوجہد اور شہادت کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہیں۔

مشترکہ حریت قیادت نےیہ بھی کہا ہے کہ کشمیری اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

مشترکہ حریت قیادت نےاپنےبیان میں بھارتی حکومت سے دہلی کی تہاڑجیل کے احاطے میں دفن دونوں کشمیریوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 ءکو جبکہ افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں جدوجہد آزادی کی پاداش میں پھانسی دی تھی۔

تازہ ترین