• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکاروں کو ملنے لگے ہیں ان کے ہم شکل، جو کہ نہ صرف لوگوں میں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹارز کی بھی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے خوشی کا اظہار کیا جب ان سے مشابہت رکھنے والی امریکی گلوکارہ ’جولیہ مشیل‘ نے ٹوئٹر پر انھیں مخاطب کیا اور کہا کہ ’ہم دونوں جڑواں ہیں‘ جس پر انوشکا نے حیرانی اور مسرت سے کہا ـ’بالکل‘۔

اتنا ہی نہیں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جیسے نظر آنے والے ’حیدر مقبول‘ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سب کی توجہ اپنی طرف کر لی ہے۔ حیدر مقبول کے بقول وہ چونکہ بالی ووڈ کنگ کے بہت بڑ ے فین ہیں اس لیے وہ ان کے اسٹائل کو بھی اپناتے ہیں۔

بالی ووڈ کی نئی فلم ’گلی بوئے‘ میں جلوہ گر ہونے والی خوبصورت اداکارہ عالیہ بھٹ کے اسٹائل کو فولو کرتی ہوئی’سنایاشو‘ نامی لڑکی نے اپنی ’ٹِک ٹاک‘ ویڈیو سے سب کو حیران کردیا ہے۔ جس میں وہ بالکل عالیہ بھٹ لگ رہی ہیں۔

بالی ووڈکے ہر دل عزیز اداکار رنبیرکپورکے ہم شکل کشمیری ماڈل ’جنید شاہ‘ کی تصاویر دیکھتے ہوئے رنبیر کپور کے والد اور بھارتی اداکار ’رشی کپور‘ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میرے بیٹے کا بھی جڑواں موجود ہےـ‘

بالی ووڈ کوئن پیکا پادوکون کی طرح دکھنے والی ’کِنجل مورے‘ نے بھی سب کو حیران کر دیا ہے۔

تازہ ترین