امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کار حادثاتی طور پر ریسٹورنٹ کے اندر جا گھسی،جس کے نتیجے میں 5 کسٹمرز معمولی زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈاکی کاؤنٹی Hernando کے علاقے Spring Hill کے ایک ریسٹورنٹ میں ٹریفک قوانین کی ایسی خلاف ورزی دیکھی گئی جس میں ایک تیز رفتار گاڑی شیشہ توڑتی ہوئی ریسٹورنٹ کے اندر جا گھسی۔
رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ خاتون کارڈرئیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 کسٹمرز معمولی زخمی ہوئے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےپر اس خاتون کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا۔