• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ناگن چورنگی، لیاقت آباد میں تجاوزات آپریشن


کراچی کے علاقے ناگن چورنگی اور لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے گئے ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے حکام کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے یو پی جانے والی سڑک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فٹ پاتھ پر رکھے اسٹالز، کیبن اور ہوٹل کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔

ادھر لیاقت آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اپوا اسکول اور سپر مارکیٹ کے اطراف قائم مختلف کیبن گرا دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین