• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملکہ الزبیتھ کی تحت نشینی کے 67سال مکملہوگئے، اس موقع پر انہیں 41 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کے تحت پر براجمان ہونے کے 67سال مکمل ہو گئے ہیں، اسی سلسلے میں وسطی لندن میں ملکہ کو پوری شان و شوکت اور اعزاز کے ساتھ41 توپوں کی شاہی سلامی دی گئی۔

ملکہ الزبیتھ دوم کی عمر اب 92 برس ہو گئی ہےاسی لیے وہ بہت کم غیر ملکی دوروں پر بہت کم جاتی ہیں تاہم برطانیہ کے اندر وہ اب بھی سرکاری فرائض برابر انجام دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ ایلزبتھ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ عرصہ تک حکومت کرنے والی شاہی حکمران ہیں جنہوں نے برطانیہ کے تخت پر جلوہ افروز ہونے کے بعد 67 سال مکمل کرلئے ہیں۔

6فروری1952 کو ملکہ الزبیتھ دوئم نے تحت سنبھالا اور طویل ترین عرصے سے تحت پر براجمان بھی ہیں۔

تازہ ترین