• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٖفغان صدر کا پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ، رہنمائوں کی تنقید

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی رہنمائوں نے افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، شیری رحمان،حنا ربانی کھر، جان اچکزئی سمیت کئی رہنماؤں نے افغان صدر کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے پر تنقید کی۔

افغان صدر نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاری پر بیان دیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے افغان صدر کے بیان کی حمایت کی، جس کی بھی مذمت کی گئی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ افغان قیادت افغانی عوام کے دیرینہ مسائل اور مصائب پر توجہ دے۔

شیریں مزاریں نے کہا کہ افغان صدر افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کاروں کی آمد کو روکیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ جمہوری قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بلوچ، پشتون، سرائیکی، پنجابی اور سندھی سب پاکستانی ہیں۔

محمود جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان مخالف گردان سیاسی تنہائی کا شکار ہونے پر برہمی کو چھپانے کی کوشش ہے۔

تازہ ترین