• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تندرست بھی رہیں


عراق کی ایک مسجد کی انتظامیہ نے نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے فرزندان توحید کی تندرستی کیلئے انوکھا اقدام کیا  ہے۔


کردستان کے شہر حلب جہ کی مقامی مسجد کی انتظامیہ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے آنے والے نمازیوں کیلئے باقاعدگی کے ساتھ فٹنس کلاسز کا انعقاد کررہی ہے۔

نماز فجر کی ادائیگی کے بعد تمام نمازی فٹنس کلاس میں ہلکی پھلکی ورزش کرکے اپنے جسم کو تندرست رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یوں تو اس فٹنس کلاس میں تمام عمر کے افراد شریک ہوتے ہیں تاہم بزرگ افراد باقاعدگی کے ساتھ یہاں ورزش کرکے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین