• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول:بلند عمارت منہدم،18 گھنٹے بعدکمسن زندہ بچی مل گئی

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔ ایسا ہی واقعہ ترکی کے شہر استنبول میں اس وقت پیش آیا جب عمارت منہدم ہونے کے 18گھنٹوں بعد ایک بچی کو ملبے سے زندی باہر نکال لیا گیا۔


ترکی کے شہر استنبول میں جمعرات کو ایک آٹھ منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے سے تین لوگوں کی موت اور 12دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ایک پانچ سالہ بچی کو اٹھارہ گھنٹوں بعد زندہ نکالا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ملبہ میں کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں جبکہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین