• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہارت ہو تو ایسی!دانتوں اور ہاتھ سے وزن اُٹھانے کا مظاہرہ

یوں تو دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ کرتب باز اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جونہ صرف ہاتھوں سے 92کلو وزن اُٹھا رہا ہے بلکہ ساتھ ہی اپنے فولادی دانتوں سے 6کلووزنی باربیل اُٹھانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی بیک وقت ہاتھوں اور دانتوں سے بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر ویٹ لفٹنگ کرتے امریکی شخص کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے اور دیکھنے والے اُسکی مہارت کو خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین