• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا آغاز

سعودی عرب میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کاآغاز ہوگیا جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔


سعودی عرب کے شہر تاریخی شہر Al-`Ula میں منعقد ہونے والی اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹ میں درجنوں رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ایونٹ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے گرم ہوا کے غباروں کا یہ دلچسپ میلہ 22فروری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین