• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

وزیر اعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیا جائے اور حکومتی موقف عوام تک بھرپور انداز میں پہنچایا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےاین آراوکی خبروں کوسختی سےمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

تازہ ترین