• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔

کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب کے مطابق کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور انہوں نے 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا۔

نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل پر اسی طرح کے 16 پلاٹس کے حوالے سے ریفرنس بھی فائل کیا گیا ہے۔

کامران مائیکل کو کل احتساب عدالت کراچی میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما کامران مائیکل اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے تاحال سینیٹر ہیں۔

تازہ ترین