• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینٹل پاورکیس: پاکستان پر70کروڑ ڈالر جرمانے کا فیصلہ معطل

سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کی ثالثی کے بین الاقوامی فورم اکسڈ (ICSID) نے پاکستان پر 70کروڑ ڈالر سے زائد جرمانے کا اپنا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

اکسڈ نے رینٹل پاور کیس میں ترک کمپنی ’کارکے‘ کی درخواست پر 22اگست 2017 کو پاکستان کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکسڈ کے فیصلے کے خلاف حکومت پاکستان نے رواں سال جنوری میں نظر ثانی درخواست داخل کی تھی جس میں رینٹل پاور کمپنی کارکے، کے خلاف شواہد بھی شامل تھے۔

پاکستان نے موقف اپنایا تھا کہ ترک کمپنی کارکے خود بدعنوانی کی مرتکب ہوئی اور سماعت کے دوران درست حقائق پیش نہیں کیے تھے لہٰذا اکسڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

تازہ ترین