• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: بھیڑوں کی اون اتارنے کا سالانہ مقابلہ

بھیڑوں کی اون اتارنا بھی تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے ، جی ہاں نیوزی لینڈ میں اپنی نوعیت کے ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء مختصر وقت میں بھیڑوں کی اون اتارتے دکھائی دئیے۔


اس انٹرنیشنل مقابلے میں شرکت کیلئے دنیابھر سے لوگ نیوزی لینڈ پہنچے جس کیلئے 6 مختلف کیٹیگری میں مقابلے منعقد کیے گئے۔ان مقابلوں میں بھیڑوں کی اونچ تیز رفتاری سے ان کے جسم سے اتاری جاتی ہے اور جو کھلاڑی سب سے جلدی بھیڑ کی اون اتارنے میں کامیاب ہو جاتاہے وہ مقابلے کا فاتح قرار پاتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ پوائنٹس لینے کیلئے شرکاء نے تیزی کے ساتھ انتہائی مہارت کے ساتھ بھیڑوں کی اون اْتاری جبکہ مختلف کیٹیگریز میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

تازہ ترین