• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 1700 سرکاری اسکولوں میں ہیلتھ سپروائزر تعینات کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے 1700 سرکاری اسکولوں میں طلبا کی صحت کی نگرانی کے لیے ہیلتھ سپروائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری اسکولوں میں ہیلتھ سپروائزر تعینات کرنےکا فیصلہ صوبائی وزیر مراد راس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ مراسلہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو بھجوادیا گیا ہے۔ جس میں ہیلتھ سپروائزر کے لیے کمرہ مختص کرنےکو کہا گیا ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 13 فروری تک اسکول کا سربراہ ایک خالی کمرے کی نشاندہی کرے ۔

تازہ ترین