• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فرنیچر کی دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع فرنیچر کی دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

راشد منہاس روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب فرنیچر کی دکان میں لگی  آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث آگ کے شعلے دور دور تک نظر آنے لگے۔

آگ کے باعث دھواں بلڈنگ میں قائم فلیٹوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث مکینوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فائر بریگیٖڈ نے اطلاع ملتے ہی 3 فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا اور آگ کو کچھ دیر بعد بجھا دیا گیا۔

آگ کی وجہ سے برابر میں واقع دکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ، تاہم دکانوں کے بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین