• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: پولیس وین کی ٹکر سے 1شخص ہلاک، 4 اہلکار گرفتار

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تیز رفتار پولیس وین کی ٹکر سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سردار گڑھ کے علاقے میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا۔

اس دوران تیز رفتاری کے باعث پولیس موبائل کی ٹکر سے راہ گیر عبدالغفار جاں بحق ہو گیا، جس پر اہل علاقہ نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔

ڈی پی او عمرسلامت کی ہدایت پر تھانہ رکن پور کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین