• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، افضل گورو کی برسی پر آج مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں شہید افضل گورو کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، ہڑتال کی اپیل حریت قیادت نے دی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبول بٹ شہید کی برسی پر پیر کو ہڑتال کی جائے گی۔

ایک بیان میں حریت قیادت نےکہا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی جدوجہد ا ور شہادت کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہے،کشمیری اپنے شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کریں گے۔

حریت قیادت نے بھارتی دارلحکومت دہلی کی تہاڑ جیل کے احاطے میں سپردِ خاک دونوں کشمیریوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارت نے 13 دسمبر 2001ءکو بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کےالزام میں افضل گورو کو 9فروری 2013 ءکو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طورپر پھانسی دے دی تھی اور میت کو جیل کے احاطے ہی میں دفن کر دیا تھا۔

محمد افضل گورو کی زندگی علم، فن اور مزاحمت سے عبارت تھی ،پھانسی کے وقت ان کی عمر 44 برس تھی، انہیں قانونی پیروی کا موقع نہیں دیا گیا، نہ ہی ان کی پھانسی سے پہلے ان کی اہل خانہ سےملاقات کرائی گئی۔

مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر بھی پیر کو مکمل ہڑتال ہوگی، مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

تازہ ترین