آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ14؍جمادی الثانی 1440ھ 20؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وزیر اعظم عمران خان کا ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔


وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ننکانہ صاحب اور بلوکی بھی جائیں گے، انہیں ننکانہ صاحب میں کرتار پور راہدری کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بلوکی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے، جبکہ وہ پلانٹ فار پاکستان کے نام سے نئی ٹین بلین ٹری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں