آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 16؍شعبان المعظم 1440ھ 22؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس مسلم لیگ ن کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے،دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر شہید کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بینچ خوش آئند ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم ایف آئی اے کو اصغر خان کیس پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کر چکے ہیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے جس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل جب کہ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ مرحوم اصغر خان کے ورثا کو بھی مقدمہ کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں